ملک بھر میں دو سال میں صحافیوں پر حملوں کے تقریبا ڈیڑھ سو واقعات ہوئے جن
میں سے سب سے زیادہ اترپردیش میں 64 کیس سامنے آئے جبکہ مغربی بنگال حکومت
اس طرح کے اعداد و شمار مرکزی حکومت کو بھیجتی ہی نہیں ہے۔وزیر
مملکت داخلہ ہنس راج گنگا رام اهير نے آج راجیہ سبھا میں سوالات کے
جواب میں کہا کہ سال 2014 اور 2015 میں صحافیوں پر حملوں کے بالترتیب 114
اور 28 کیس درج کئے گئے۔ان واقعات میں سال 2014 میں 32 اور سال 2015 میں 41 افراد کو گرفتار کیا گیا۔